ملک کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے ، فردوس شمیم نقوی
کراچی ( نیو ز ر پو رٹر ) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخا بات میں کلین سو ئپ کے خواب دیکھنے والی پیپلزپا رٹی کو سندھ میں بھی منہ چھپا نے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ پیپلز پارٹی کے دس سا لہ دور حکو مت میں عوام کو بے روزگاری پینے کے صاف کی عدم فراہمی انفراسٹرکچر کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔مل میں اس وقت کر پشن اور اقر باپر وری کا بازار گر م ہے ۔ ایسا معلو م ہو تا ہے کہ آصف زرداری اور شریف برادران میں کر پشن کا مقابلہ چل رہا ہے کو ن سب سے زیا دہ کر پشن کر تا ہے ۔شریف برادران اور زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے پارٹی سیکر یٹریٹ انصاف ہا ئو س کرا چی سے جاری اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اس ملک کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے۔ تحریک انصاف کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے آئندہ عام انتخابات میں کا میاب ہو کر پاکستان کو دنیا میں ایک عظیم اور ترقی یا فتہ ملک بنا ئیںگے۔