شہباز شریف نے قوم کا سرشرم سے جھکا دیا: محمود الرشید
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہباز شریف نے قوم کا سرشرم سے جھکا دیا ، حیرت ہے آٹھ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو پکڑنے کا جشن کیسا؟ تالیاں بجانے کا کیا مقصد ہے ؟ یہ مقام ندامت ہے، وزیر اعلیٰ کو ناکامی پر خود مستعفی اور مجرم کی گرفتاری میں تاخیر پر آئی جی کو تبدیل ، وزیر قانون سے جبری استعفیٰ لینا بنتا تھا، خود کو تیس مار خان سمجھنے والے شہباز شریف نے قوم کی تمام بیٹیوں کی توہین کی، پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ نوٹس اعلی پریس کانفرنس میں پٹواری شرکاء کی تالیوں پر کیوں سیخ پا نہیں ہوئے؟ کیوں کوئی نوٹس نہیں لیا ، پریس کانفرنس کرنیکا جواز کیا تھا ؟ ملزم کی گرفتاری کے لئے نوٹس چیف جسٹس نے لیا، گرفتاری کی مہلت چیف جسٹس نے دی ، بیٹی قوم کی قتل ہوئی، شعبدہ بازوں نے کیا، کیا ہے ؟ ہمارا معاشرہ بھرے مجمع میں ایک باپ کو ساتھ بیٹھا کر شرمناک فعال کرنے کی اجازت نہیں دیتا، شہباز شریف اور انکے حواری فوری طور پر قوم سے معافی مانگیں۔