پنجاب بند کرنے کے لئے مشائخ پیر سیال کی کال کے منتظر ہیں: حامد رضا
لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ اور حامد رضا نے کہا ہے کہ ہزاروں مشائخ پنجاب بند کرنے کے لئے پیر سیال شریف کی کال کے منتظر ہیں، تحریک ختم نبوت کے فائنل رائونڈ کی تیاری کر لی ہے، پہلی دفعہ احتساب ہونے پر شریف برادران کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ بڑا میاں عدلیہ اور چھوٹا میاں نیب کو نشانہ بنارہا ہے، حکام کا زینب کے والد کے ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگانا اور تالیاں بجانا سفاکیت ہے سپیڈی ٹرائل کے ذریعے زینب کے قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، شبقدر کالج کے پرنسپل کے قتل کی شفاف تحقیقات کروا کر مجرم کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ امریکہ میں فری کراچی مہم کے پیچھے الطاف حسین کا ہاتھ ہے۔