خالد ذوق ڈی جی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر پی سی ایس آفیسر خالد ذوق کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور تعینات کردیاہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کو 6 یوم کی ایکس پاکستان رخصت دے دی ہے۔ وہ نجی دورہ پر برطانیہ جارہے ہیں۔