پولیس افسران دوہری شہر یت نہیں رکھ سکیں گے
کراچی (کرائم رپو رٹر)پولیس افسران کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ،ملک بھر میں عدالت کے حکم کے بعد پاکستان میں پولیس افسران دہری شہریت نہیں رکھ سکیں گے۔ عدالتی حکم گریڈ 17 سے 22 کے افسران پر لاگو ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولیس سروس کرنے والا پولیس افسر اب دوہری شہریت نہیں رکھ سکے گا۔عدالتی احکامات پر گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران سے سرٹیفکیٹ طلب کرلیا گیا۔آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے ارجنٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔