وزیرداخلہ سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات‘ رائو انوار کو فرار سے روکنے والے دو امیگریشن اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال سے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر امیگریشن ونگ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے فرار کی کوشش ناکام بنانے والے ایف آئی اے امیگریشن کے دو اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ دیئے اور ان کی فرض شناسی اور بروقت کارروائی کو سراہا۔