پنجاب حکو مت نے بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا ، واجد اقبال
سوہاوہ ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے وائس چیئر مین واجد اقبال بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی ایک قومی سیاسی جماعت ہے ۔ پاکستان میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں اس کا ووٹ بینک آ ج بھی زیادہ ہے ۔ موصوف سوہاوہ میں صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار اور فعال کرنے کے لیے فلاحی و ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس کے نتیجے میں تحصیل سوہاوہ کی میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں کو فنڈز کی برابر تقسیم بھی کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوہاوہ شہر کی تمام گلیاں کنکریٹ کردی گئی ہیں اور باقی پر کام روز و شور سے جاری ہے ۔ واجد اقبال بٹ نے مزید بتایا کہ صوبائی حلقہ پی پی 24سوہاوہ کی مختلف یونین کونسلوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے ۔