کار سے 54کلو چرس برآمدگی کیس، ملزم ظفیر گل کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد منشیات کی خصو صی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے منشیات کیسوں میں تین ملزموں کو سز اسنا دی جن کی کار سے 54کلو چرس پشاور سے پنجاب سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی ملزم ظفیر گل کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ آٹھ کلو چرس سمگلنگ کیس میں ملزم ناصر محمود کوایک سال9 ماہ قید اورایک لاکھ جرمانہ جبکہ 12 سو گرام چرس سمگلنگ کیس میں ،ملزم الیاس کودو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سز ا سنا دی۔