قلعہ دیدار سنگھ: آشنا سے ملکر شوہر کو زہریلی گولیاں کھلاکراینٹوں کے وار کرکے مار ڈالا، دونوں گرفتار
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)تھانہ احمد نگر چٹھہ کے علاقہ کوٹ قاضی کلاں کی تسمیہ نے آشنا عرفان نامی شخص کے ساتھ مل کر اپنے شوہرثناء اللہ کو پہلے زہریلی گولیاں کھلائیں پھر بعد میں اینٹوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے تسمیہ اور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول کی دو بچیاں اور ایک بیٹا ہے۔