اساتذہ کو یکم فروری سے اپ گریڈیشن کے مطابق تنخواہوںکی ادائیگی کا حکمانہ جاری ہونے پر مبارکباد
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)یونائیٹڈ ٹیچر کونسل پنجاب نے ترقی پانے والے اساتذہ کو یکم فروری سے اپ گریڈیشن کے مطابق تنخواہ کی ادائیگی کا حکمانہ جاری ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ یونائیٹڈ ٹیچر کونسل پنجاب کے قائدین حافظ عبدالناصر،طارق محمود، حافظ غلا م محی الدین، چودھری محمد اسلم گجر اور محمد شفیق بھلوالیہ نے اس اہم اپ ڈیٹ پر ترقی پانے والے تمام اساتذہ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس اپ گریڈیشن پر عملدرآمد کا حکمانہ جاری ہونے کے بعد اساتذہ کو دفاتر کے چکروں سے نجات ملے گی اور وہ اپنی پوری توجہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر مرکوز کر سکیں گے۔