ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی تعیناتی کا خیر مقدم
چوآسیدن شاہ (نامہ نگار) چوآسیدن شاہ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سید فاروق حسین شاہ اور چیئرمین سید طلحہ فاروق نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں نئی تعینات ہونے والی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجدسے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ نہ صرف ضلع چکوال اور علاقائی صحافیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھیں گی بلکہ صحافیوں کے مسائل بھی حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی انہوں نے سابق انفارمیشن آفیسر چکوال منصور احمد کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔