قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ پشاور میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ فروری کے آخری ہفتے پشاور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔