لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس آج ہو گا‘ صدارت چیف جسٹس کرینگے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان میا ں ثاقب نثار آج لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے 41 ویں اجلاس کی صدارت کر یں گے، اجلاس سپریم کورٹ کے کا نفرنس روم میں منعقد ہو گا جس میں قانون میں اصلاحات اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے ،اجلا س میں ہائی کورٹس اور جو ڈیشل افسران کی جانب سے انصاف کی تیز تر فرا ہمی اور مقدمات میں تا خیر کو ختم کر نے با رئے تجا ویز کا جائزہ لیا جائے گا ، کمیشن کے اجلاس میں اراکین ججز اور دیگر اراکین بھی شرکت کر یں گے۔