ڈی جی سیونگز کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سیونگز کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جار ی کرتے ہوئے سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو مدعا علیہان وزارت خزانہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جواب دعوی ٰ عدالت میں جمع کروائے گئے درخواست گزارو ں نے ڈائریکٹرجنرل نیشنل سیونگز ظفرمحمود کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے عدالت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔