مکرمی! پاکستان کی حکومت اور عوام کو خوش ہونا چاہیے کہ ہمارے سب سے بڑے اتحادی اور دوست ملک امریکہ نے ہمارا رنگ اپنا لیا ہے۔ جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر امریکہ جمہوریہ بنتے ہی اُس کے خلاف احتجاج اور ہڑتالیں شروع ہو گئی ہیں۔ اِن میں خواتین بھی پیش پیش ہیں۔ جناب صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں وہ اوصاف دکھائے گئے ہیں جو ہمارے مختلف صدور میں ظاہر ہوا کرتے ہیں اور سرکاری ٹی وی کا خبرنامہ محض حکمران نامہ بن کر رہ جاتا ہے۔ امریکی عوام نے پاکستانی عوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک امریکن دوستی کا حق ادا کر دیا ہے۔ اردو ضرب مثل خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ بدلتا ہے، سچا ثابت کر دیا ہے۔ امریکہ زندہ باد! (شبیر احمد اختر۔ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38