لاہور: لاکھوں کی وارداتیں، قصور: ٹیکسی ڈرائیور قتل، مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک
لاہور/ قصور/ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا جبکہ ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔ قصور میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو قتل کردیا جبکہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ ایف سی کالج کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل پر جانے والے اسامہ کو روک کر لوٹنا چاہا، مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ ڈاکوﺅں نے تھانہ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں زاہد سے 2 لاکھ 46 ہزار کی نقدی و موبائل، اقبال ٹاﺅن میں غلام شبیر سے 2 لاکھ و موبائل، الطاف اور اس کی فیملی سے 60 ہزار کی نقدی و موبائل، گلشن راوی میں عابد کے کلینک سے ایک لاکھ 20 ہزارکی نقدی و زیورات اور مو بائلز، تانہ لیاقت آباد میں انصارکے سٹور سے 15 ہزار نقدی وموبائل، غازی آباد میں شہباز سے 3 لاکھ 20 ہزار نقدی وموبائل، ہنجروال میں کاشف سے 34 ہزار نقدی وموبائل، شمالی چھاﺅنی میں شاہد اور فیملی سے 25 ہزار روپے اور موبائل، راوی روڈ میں حمزہ سے 70 ہزار نقدی و موبائل، تھانہ گلبرگ میں اشفاق سے 25 ہزار اور گلشن اقبال میں ساون سے 17 ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے جبکہ ماڈل ٹاﺅن کے رہا ئشی خالد کے گھر سے چور 30 لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے اقبال ٹاﺅن میں ندیم، مصری شاہ میں وقار،اسلام پو رہ میں فیاض، شالیمار میں شہزاد، ملت پارک میں عثمان، شیراکوٹ میں علی، نواں کوٹ میں اسلم اور گرین ٹاﺅن میں احتشام کی موٹرسائیکلیں اور مصطفی ٹاﺅن میں آفتاب کی گاڑی چوری کر لی گئی۔ علاوہ ازیں چھانگا مانگا کے ٹیکسی سٹینڈ پر محمد رمضان کھڑا تھا کہ ڈاکوﺅں نے کھڈیاں جانے کیلئے ڈرائیور سے کرایہ طے کیا، وہ کھڈیاں کی جانب آرہے تھے کہ راستہ میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر کار رکوا کر سڑک کنارے اس سے نقدی رقم، چھین لی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اسی طرح کھڈیاں کے نواح کھنگراں والا کے قریب موٹر سائیکل سوار نوید احمد اپنی بیوی فوزیہ بی بی کو لیکر گاﺅں کیجانب جا رہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر تین تولے طلائی زیورات اور نقدی رقم چھین لی۔ علاوہ ازیں کوٹ رادھا کشن کے علاقہ سینما موڑ کے قریب چھانگا مانگا روڈ پر پولیس نے 22 وارداتوں میں مطلوب روشن الیاس عرف روشنی کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم روشن الیاس عرف روشنی دم توڑ گیا۔ ادھر فیروزوالا کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور سامان سے محروم کر دیا گیا۔ امامیہ کالونی میں ڈاکوﺅں نے شاہد سے موٹر سائیکل اور 24 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ چوروں نے مشتاق کے گھر میں گھس کر تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔