”ٹرین میں جوڑے سے بدتمیزی“ بھارتی ایم ایل اے سرفراز عالم گرفتار
پٹنہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست بہار میں لالو پرشاد یادیو کی جماعت راشٹریہ جنتادل کے ساتھ برسراقتدار پارٹی جنتادل یونائیٹڈ کے رکن لوک سبھا سرفراز عالم کو پٹنہ پولیس نے راجدھانی ایکسپریس میں مسافر میاں بیوی سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا انکے خلاف مقدمہ ہفتہ کے روز ہی درج کر لیا گیا تھا۔ جے یو ڈی کے سربراہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرفراز عالم کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔
سرفراز عالم گرفتار