حکومتی پالیسیاں عوام دوست نہیں، مشرف کی حمایت کا فیصلہ درست تھا: شجاعت
لاہور (نمائندہ سپورٹس) سابق وزیراعظم اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمران کھیلوں کی اہمیت سے ناواقف ہیں وہ اس اہم شعبہ کو نظرانداز کرتے رہتے ہیں کھلاڑی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں، کھیلوں کے منتظمین اور کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے۔ کھلاڑی ہی بیرون ممالک سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھتے ہیں، کوئی سیاستدان یہ کام نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کے صوبہ پنجاب کے حکمرانوں سے قریبی تعلقات کی وجہ کبڈی فیڈریشن کی صدارت ہے۔ بھارت نے مختلف کھیلوں میں بین الاقوامی لیگ شروع کروا دی ہے وہ کھیلوں کے فروغ پر بڑا سرمایہ خرچ کر رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں سے معمول کے مسائل بھی حل نہیں ہو رہے۔ ہماری فیڈریشن کھیل کے فروغ کے لئے بہتر انداز میں کام کر رہی ہے۔ کبڈی یورپ کے مختلف ممالک میں بھی مقبول ہے۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور کرپشن کی بڑی وجہ غربت ہی ہے۔ پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے معاملے میں ایوب خان کا دور حکومت سب سے بہتر تھا۔ ضیاءالحق اور پرویز مشرف کالا باغ ڈیم بنا سکتے تھے دونوں ناکام رہے یہ اہم مسئلہ سیاست کی نذر ہو گیا۔ پرویز مشرف کی حمایت کا فیصلہ درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوام دوست نہیں ہیں۔ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایف آئی آر کے لئے چیف آف آرمی سٹاف کو کہنا پڑے۔ پاکستان کے سیاستدانوں میں مسائل حل کرنے کی اہلیت تو ہے لیکن انکی توجہ کسی اور طرف ہے۔ کھلاڑی غلطی کر کے معافی مانگ لیتا ہے جبکہ سیاستدان معافی بھی نہیں مانگتا اور غلطیاں بھی دہراتا ہے۔ پنجاب سپورٹس فیسٹیول صرف پیسے کا ضیاع ہے۔ پاکستان کی سیاست میں منافقت عروج پر ہے الیکشن میں کھل کر دھاندلی ہوتی ہے۔ رواں سال کسی بھی وقت الیکشن ہو سکتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا ملک کی موجودہ صورتحال میں کردار نہایت اہم اور مثبت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ تو حتمی نتیجے تک پہنچے گی تاہم کرپشن کے خلاف اقدامات کس حد تک کامیاب ہوتے اس بارے میں تحفظات ہیں۔آئی اےن پی کے مطابق شجاعت حسےن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک مےں حقےقی جمہورےت نہےں وقت سے پہلے انتخابات سمےت کچھ بھی ہو سکتا ہے‘ پاکستان کا اصل مسئلہ غربت ہے، پروےز مشرف کا ساتھ دےکر کوئی غلطی کی اور نہ ہی اس پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔ ”پےسے“ لےکر سےاست کرنےوالوں نے سےاست کو بدنام کر رکھا ہے، حکمرانوں کے ”ےوتھ پروگرام“ صرف کاغذوں مےں ہیں عملی طور پر کہےں نظر نہےں آتے۔
شجاعت