برطانیہ:33 ملین کی لاٹری، انعامی ٹکٹ پتلون کی جیب میں دھل گیا
لندن (آن لائن)برطانیہ کے علاقے ووسٹر میں ایک گمنام خاتون نے نیشنل لاٹری کی تین کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ انعامی رقم جیتنے کا دعویٰ کیا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کا انعامی ٹکٹ ایک ایسی پتلون کی جیب میں تھا جو دھل چکی ہے۔ جب وہ یہ ٹکٹ لے کر وارنڈن کے ایک مقامی نیوز ایجنٹ ناتو پٹیل کے پاس آئی تو اس پر موجود نمبر تو انعامی نمبروں سے مطابقت رکھتے تھے تاہم تاریخ اور بار کوڈ کو پڑھنا ممکن نہ تھا۔