سبزیوں کو ابالنے کی بجائے تل کر کھانا زیادہ صحت بخش ہے: نئی تحقیق
لندن (نیٹ نیوز) سبزیوں کو ابالنے کی بجائے تل کر کھانا زیادہ صحت بخش ہوتا ہے اور اس طرح کینسر کی روک تھام بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ یہ بات سپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ ابالنے کے مقابلے میں آلو اور دیگر سبزیوں کو زیتون کے تیل میں تلنا ان کے اندر صحت بخش اجزا کو برقرار رکھتا ہے۔