قومی وقارا ور مفادات کی قیمت پر بھارت سے دوستی کی اجازت نہیں دینگے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوںسمیت چاروں صوبوں کے عوام مادروطن کی حفاظت اورسا لمیت کیلئے آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحداورمتحرک ہیں۔ حکمرانوں کو قومی وقاراورمفادات کی قیمت پرہرگزبھارت سے دوستی کرنے کی اجازت نہیںدیں گے سگنل فری منصوبوں کی بجائے کرپشن فری منصوبوں پر توجہ دی جائے۔