پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی محافظ ہے : بابر سہیل بٹ
لاہور( خبر نگار) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی محافظ ہے ۔ کسی کو عوام کے حقوق عصب نہیں کرنے دینگے ۔ ہماری قیادت پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے پر عزم ہے ۔ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کو متحد کرنے کا کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی کو جاتا ہے ۔ جمہوریت کی بقا اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے بھی ہراول دستے کا کردار ہم نے ہی ادا کیا ہے ۔