پاکستان میں دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں: ضیاء الحق نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے حوالے سے افغان حکومت کا دعویٰ کہ افغان سر زمین استعمال نہیں ہوئی حقائق کے منافی ہے کیونکہ دنیا بھر کے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں اور پاک افغان سرحد پر مناسب سیکورٹی نہ ہونے کی بناء پر دہشت گرد پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یہ بات تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے تنظیم سازی کے حوالے سے داتا نگر میںمنعقدہ علماء کرام ومشائخ عظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی اورمفتی ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔