فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیراہتمام گزشتہ برس 14لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا گیا: ترجمان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے گذشتہ ایک برس میں دنیا بھر کے مصیبت زدہ مسلمانوں کیلئے کروڑوں روپے مالیت کے امدادی منصوبہ جات مکمل کئے گئے۔ امدادی آپریشن پاکستان سمیت افغانستان،کشمیر، انڈونیشیا، برما، غزہ، شام، صومالیہ اور مشرقی تیمور میں انجام دیئے گئے۔157 فری ڈسپنسریوں اور چھ ہسپتالوں میں 14 لاکھ سے زائد مستحق مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا۔