خطے میں دہشتگردی کے خاتمہ میں بھارت افغانستان رکاوٹ ہیں: علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار).جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں امت مسلمہ کی تباہی و بربادی کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھارت اور افعانستان رکاوٹ ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف بنیادی اور بڑے فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔