کھیلوں کی سیاست میں بھی جوڑ توڑ جاری رہتا ہے: سید دلاور عباس
لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں ک?یلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے. مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں کی توجہ اپنے اصل کام کی طرف نہیں ہے. حکمران طبقہ ہر دور میں اس اہم شعبہ کو نظرانداز کیا گیا ہے. ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سید دلاور عباس نے کیا. انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سیاست میں بھی جوڑ توڑ جاری رہتا ہے. پاکستان ٹینس فیڈریشن کا دو مرتبہ صدر رہا ہوں اسکے بعد کے عہدے داروں نے مجھے پیٹرن منتخب کر لیا آج ایشیا اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی سطح پر ملک کی نمائندگی کر رہا ہوں. پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کیوجہ سے غیرملکی کھلاڑی یہاں آ کر کھیلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں گذشتہ کئی برس سے ہم اپنی ڈیوس کپ ٹائی بھی بیرون ملک کھیل رہے ہیں اس کے باوجود ہم نے بہترین نتائج دیے ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کو خود خیال کرنا چاہیے وہ ملک میں کھیلوں کے سب سے اہم ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عہدے سے چپکے ہوئے ہیں. فیفا اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے صدور کا بھی یہی حال تھا بالآخر انہیں بھی جانا پڑا ۔