شہباز سینئر کی قیادت میں پاکستان ہاکی دوبارہ ماضی والے مقام پر ضرور پہنچے گی : عرفان الحسن
لاہور (نمائندہ سپورٹس) شہباز سینئر کی قیادت میں پاکستان ہاکی دوبارہ ماضی والے مقام پر ضرور پہنچے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ میں قومی کھیل کو زندہ کرنے اور اس کے مسائل حل کرنے کی سوچ، طاقت اور فکر موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھلیر ہاکی کلب کے صدر عرفان الحسن بھٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری ایک کامیاب کھلاڑی اور تجربہ کار منتظم ہیں۔ ہمیں ان سے بہت توقعات ہیں۔ قومی کھیل کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون بھی ضروری ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمیں قومی کھیل میں اچھے فیصلے دیکھنے کو ملیں گے۔