شعیب ملک زخمی، پہلے میچ سے باہر
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے ۔ وہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں شریک نہیں ہوسکیںگے ۔پریکٹس کے دوران ان کا پائوں زخمی ہوگیا تھا ۔ ان کی جگہ صہیب مقصود‘ محمد رضوان یااسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیاجاسکتا ہے۔ ٹم سائوتھی ‘برینڈن میکلم اور روس ٹیلر بھی زخمی ہیں جس کی وجہ سے وہ بھی آج پاکستان کیخلاف نہیں کھیل سکیں گے ۔