انٹر کلب گالف چیمپئن شپ ڈیفنس رایا کلب نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرکلب گالف چیمپئن شپ ڈیفنس رایا کلب نے جیت لی، رائل پام دوسری اور جمخانہ کلب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ میں رائل پام، جمخانہ کلب اور ڈیفنس رایا کلب نے شرکت کی۔ ہرٹیم 21کھلاڑیوں پر مشتمل تھی ۔ ڈیفنس رایا نے 68پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ رائل پام نے 61پوائنٹس کے ساتھ دوسری اورجمخانہ کلب نے 59 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اختتامی تقریب میں ڈیفنس رایا کلب کے کپتان ڈاکٹر دلدار چوہدری کو فاتح ٹرافی سے نوازا گیا۔