اکنامک کو ریڈور کی تکمیل سے ہنر مندوں کو روزگار ملے گا : فوزیہ مبشر
لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما بیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ اکنامک کوریڈورپاکستان میںمعاشی انقلاب کا روڈ میپ ہے ۔ پاکستان اورچین ایک دوسرے کاہاتھ تھام کردوستی اور خوشحالی کی بلندیوں کوچھورہے ہیں ۔ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد سرمایہ افتخار ہے۔اقتصادی راہداری منصوبہ بیرونی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی کامرکز بن گیا ہے ۔