آسٹریلین اوپن ٹینس :سرینا ولیمز اور ماریہ شرا پووا کی کوارٹر فائنل تک رسائی
میلبورن (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روسی سٹار پلیئر ماریہ شرا پووا اپنے اپنے میچز جیت کر آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔آسٹریلین اوپن کے ویمنز ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روسی حریف مرگ ریتھا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو ، چھ ایک سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ایونٹ کے ایک اور میچ میں روسی سٹار پلیئر ماریہ شرا پووا کا سامنا سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینک سے ہوا ، ماریہ نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ ، سات پانچ سے زیر کیا۔