میونسپل کمیٹی فیروز والا میں مخصوص نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب
فیروز والا (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی فیروز والا میں مخصوص نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے جن کا تعلق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار تنویر حسین اور پیر اشرف رسول ایم پی اے گروپ سے ہے۔ جن میں تین خواتین کونسلرز ایک ورکر کونسلر ایک یوتھ کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر شامل ہیں ایک اطلاع کے مطابق ضلع کونسل شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن رانا احمد عتیق انور کو چیئرمین شپ کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے جسکی پوزیشن مضبوط ہے۔