پاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹائون آئیکون پر آج رات آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا
کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کی زیر تعمیر 62 سٹوری پاکستان کی سب سے بڑی بلڈنگ بحریہ آئیکون پر آج رات آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بحریہ ٹائون انتظامیہ اس سے قبل بحریہ ٹائون کراچی اور لاہور میں بھی نئے سال کے شروعات کے موقع پر آتشبازی کا گرینڈ مظاہرہ کر چکی ہے جبکہ قبل ازیں، جشن آزادی اور یوم پاکستان کے موقع پر بھی بحریہ ٹائون کراچی میں گرینڈ آتشبازی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ گرینڈ آتشبازی کا انعقاد آج رات 11:30 بجے کیا جائے گا۔