شدید سردی میں اتوار بازاروں سے افسر اور عملہ غائب خریداروں کارش غیر معیاری اشیاء کی فروخت؎
لاہور (خبرنگار) شدید سردی میں بھی اتوار بازاروں کی رونقیں بحال رہیں، خریداروں نے صبح سے شام تک بھرپور خریداری کی تاہم سرد موسم نے افسروں کو گھروں کے گرم کمروں تک محدود رکھا اور وہ اتوار بازاروں سے غائب رہے، اتوار بازاروں میں زائد وصولی کا سلسلہ جاری رہا، خریداروں کو اول کوالٹی کی قیمتوں پر بی گریڈ کے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حسب معمول دکانداروں کو ہی پہنچا، خریدار اوورچارجنگ کی شکایت لے کر اتوار بازاروں میں قائم دفاتر پہنچے تو وہاں کوئی افسر شکایت سننے کا نوٹس لے کر کارروائی کرنے کیلئے موجود نہیں تھا، ٹائون افسروں کی غیر حاضری کا نوٹس لینے کیلئے کوئی ضلعی افسر بھی گھر سے نہیں نکلا، اتوار بازاروں میں گزشتہ روز پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا، منڈیوں میں پیاز 34آلو 13، ٹماٹر31، لہسن دیسی 220 لہسن چائنہ 200 ادرک تھائی لینڈ 60، ادرک چائنہ 90، بینگن 25 ، مونگرے 20 ، کریلے 85، پالک 15، لیموں چائنہ 35، میتھی 8، ماڑو25، بند گوبھی 10، گوبھی 6، کھیرا 55، گھیا کدو 23، سبز مرچ دیسی 35، فارمی 25 ، شملہ مرچ 40، اروی 45، بھنڈی، 84، مٹر 30، مولی 12، ٹینڈیاں 25 ، گاجر 14، شلجم 10، ساگ 16 روپے کلو فروخت ہوا جبکہ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی 110، سیب کالاکولو میدانی 65، سیب گولڈن 50، سیب امری60 ، سیب سفید 50، کینو اول فی درجن 70، دوم 40، مالٹا شکری درجن 85، مسمی درجن100، فروٹر اول درجن 75، فروٹر دوم درجن 50، مالٹا سادہ درجن 45، کیلا درجن 45، کھجور ایرانی 150، امرود 55، پپیتا 110، شکر قندی32، انگور ٹافی 155، اناردانہ 242، انار قندھاری 170، ناشپانی چائنہ 140، چیکو 95، خربوزہ 55، بیر 50، ناریل فی عدد80 اور گریپ فروٹ فی عدد15 روپے فروخت ہوئے۔