زراعت کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے: احمد جواد
اسلام آباد (اے پی پی) زرعی شعبہ کی استعداد سے حقیقی استفادہ کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مجموعی قومی پیداوار میں زرعی شعبہ کے حصہ کو ممکنہ حد تک بڑھایا جا سکے ۔ ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ہارٹی کلچر کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں اصلاحات متعارف کروانے کیلئے ہمارے پاس بہت کم وقت بچا ہے تاکہ شعبہ کی استعداد سے بھر پور طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شعبہ کی برآمدات کو فروغ دیکر قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔