سریا اور سیمنٹ کی پیداواری لاگت کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے: خالد محمود
لاہور(نیوزرپورٹر)سوسائٹی واچ کے صدر خالد محمود نے کہا کہ سیمنٹ اور سرئیے کے کارخانے پیداواری لاگت کم ہونے کے باوجود فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے لوٹ رہے ہیں جسکا نوٹس لیا جائے۔ تیل اور کوئلے کی عالمی قیمتوں میں زبردست کمی سے سیمنٹ کی پیداواری لاگت میں بیس فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے جبکہ سرئیے کی پیداواری لاگت میں بھی دس بزار روپے فی ٹن تک کمی ہوئی ہے۔سیمنٹ اور سٹیل ملز عوام کو ریلیف رینے کے بجائے اپنی جیب میں ڈال رہی ہیں جبکہ کئی کارخانہ دار بڑے ڈویلپرز اور میگا پراجیکٹس کیلئے خاموشی سے قیمت کم کر رہے ہیں تاہم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔