انبیاءکے وارث علماءکو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی: ملی مجلس شرعی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلمانوں میں باہمی اتحاد و یکجہتی کا ماحول بنانا انتہائی ضروری ہے اور اس اتحاد کو اپنے ایمان کا حصہ بنانا ہوگا۔ اپنے اندراتحاد پیدا کرکے دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنانا ہونگی،انبیاءکی وراثت کے ذمہ دار علماءاسلام کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔علماءنے مسلمانوں کو ایک امت بنانا ہے الگ الگ فرقے اور پارٹیاں نہیں ، جب نبیﷺ کی دعوت ہوگی توفرقہ واریت ختم ہوجائے گی۔ مجلس شرعی کے مفتی محمد خاان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں فوج کو یقینا کچھ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن یہ اس لیے عارضی ثابت ہوں گی۔