خطیب و امام مسجد نبوی شیخ محمد صالح ابوالبدیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، جے یو آئی کے وفد کی ملاقات
لاہور/مدینہ منورہ (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں مولانا محمد امجد خان، مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عطاء اللہ شہاب اور دیگر نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے خطیب وامام الشیخ محمد صالح ابوالبدیر سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تو ہمارا دوسرا وطن اور گھر ہے۔