مزنگ: 55 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مزنگ کے علاقہ میں 55سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے سٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں تحقیقات مکمل ہونے پر ہی حقائق سامنے آ سکیں گے معلوم ہو اہے کہ تھانہ مزنگ کے علاقہ میں 55سالہ شخص کی لاش سڑک کناڑے پڑی تھی راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دی لاش کی موجودگی پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔