شہر میں منشیات فروشی عروج پر، نوجوان کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے جبکہ پولیس منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہیں اور مبینہ طور پر” منتھلیاں “ لیکر منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے شہر میں چرس ،گردا،شراب ،ہئیروئن کی کھلے عام فروخت جاری ہے پولیس اہلکارو منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی بجائے ان کے ”محافظ “ بن بیٹھے ہیں سالوں سال سے 1ہی تھانے میں تعینات اہلکار تھانوں میں نئے آنیوالے ایس ایچ اوز کو حقائق سے مکمل بے خبر رکھتے ہیں جس کیوجہ سے منشیات گروشوں کیخلاف کارروائی خواب بن گیا اور دھندہ بے خوف جاری ہے مصری شاہ ،شادباغ ،نولکھا،گجرپورہ ،باغبانپورہ ،شالیمار ،اقبال ٹاون ،ہنجروال ،ہربنس پورہ ،غازی آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کی جانب سے کھل کھلا منشیات کی فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد منشیات استعمال کر رہی ہے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اور نوجوان مسلسل تباہی کی طرف جا رہے ہیں ان علاقوں میں کے مکین موجودہ صورتحال سے شدید پریشان ہیں اور اعلی حکام سے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی اپیل کی ہے ۔