پتنگ بازوں نے حکومتی پابندی ہوا میں اڑا دی، پولیس بے بس
لاہور (سٹاف رپورٹر) پابندی کے باوجود گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جاری رہی اور چھتوں پر بو کاٹا کے نعرے لگتے رہے پولیس پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی میں ناکام رہی گذشتہ روز اسلام پورہ ،ساندہ ،شیراکوٹ ،اقبال ٹاون اور اندروں شہر کے مختلف علاقوں میں نوجوان چھتوں پر پتنگ بازی کرتے رہے جبکہ پولیس مکمل طور پر لاعلم رہی پولیس کی جانب سے پتنگ بازروں کیخلاف گذشتہ دنوں ہونیوالی کارروائیوں کے باوجود پتنگ بازی کو مکمل کنٹرول نہیں کیا جا سکا پتنگ بازی کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور اعلی پولیس افسران سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے ۔