خیبر پی کے میں پھر شدید زلزلہ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
چترال + مالاکنڈ (آن لائن) خیبر پی کے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، چترال، مالاکنڈ ایجنسی اور سوات سمیت متعدد مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سوات، مالاکنڈ ایجنسی اور چترال سمیت کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین سے اس کی گہرائی 80کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آفٹر شاکس آسکتے ہیں۔