ایران سے کشیدگی، پاکستان ثالثی نہیں کررہا: سعودی عرب
ماناما (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے درمیان پاکسان کی ثالثی کی موجودگی کی نفی کی ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور ایران کی حالیہ کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کی تھی تاہم اتوار کے روز عادل الجبیر نے کسی بھی ثالثی کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کچھ ممالک نے ریاض اور تہران کے درمیان خیالات کے تبادلہ کرنے اور ثالثی کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم ایران کو واضح طور پر معلوم ہے کہ اس سے کیا کرنے کی توقع کی جا رہی ہے، ایران کے مثبت ردعمل آنے تک کوئی ثالثی نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں کیا جہاں وہ عرب، بھارت کو آپریشن فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔ الجبیر نے کہا ایران دنیا کے حوالے سے ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے وہ داخلی معاملات میں مداخلت، فرقہ واریت اور دہشت گردی پھیلانے کے اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا اس بات کے ٹھوس ثبوت ہیں کہ ایران پر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہے اور وہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے والے ممالک کی فہرست میں موجود ہے۔ ایرانی ادارے دہشت گرد تنظیموں کے طور پرشمار کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے۔