سعودی نائب ولی عہد کی برطانیہ کے نائب ڈیفنس چیف سے ملاقات، انسداد دہشتگردی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز ریاض میں برطانیہ کے نائب ڈیفنس چیف سٹیورڈ پیچ سے ملاقات کی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی سے متعلق معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔