بلاول نے خیبر پی کے میں 3 ماہ کے اندر پارٹی کی تنظیم نو کی ہدایت کی ہے: پی پی رہنما
پشاور (آن لائن) پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پی کے میں تین ماہ کے اندر پارٹی کی تنظیم نو کیلئے ہدایات جاری کر دیں، صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کے احکامات اسلام آباد میں 18 جون کو ہونے والے اجلاس میں دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اقدام پارٹی چیئرمین کی جانب سے پارٹی کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی شکایت کے ذریعے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ دفتر نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تنظیم نو کی مخالفت کی ہے جبکہ ناراض ارکان بھی ہر بار آواز اٹھا رہے ہیں کہ پارٹی کی تنظیم نو کیلئے تمام کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے مخلص ہیں لیکن مختلف گروپس پریشان نظر آرہے ہیں کہ اب کیا ہوگا۔ لیاقت شہاب نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے قائمہ کمیٹی میں کام شروع کرنے کی ہدایت کے ساتھ کمیٹی کو ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔