قاضی خلیل اللہ آئندہ ماہ بطور سفیر روس میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے
اسلام آباد(آن لائن)روس کے لئے نامزد پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے فروری میں روس جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ 1988ء سے 1993ء تک ماسکو میں بطور تھرڈ سیکرٹری خدمات سرانجام دے چکے ہیں جب کہ میانمار اور کیوبا میں سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔