او آئی سی کانفرنس بغداد میں شروع، کشمیر، فلسطین، یمن اور شام مسائل پر متفقہ قراردادوں کی منظوری متوقع
بغداد (صباح نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں او آئی سی سر براہی کا نفرنس شروع ہوگئی۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستانی وفد کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔ کانفرنس میں کشمیر ، فلسطین ،یمن اور شام کے مسائل پر متفقہ قراردادوں کی منظوری متوقع ہے جبکہ پاکستانی وفد سعودی اور ایران تناؤ میں کمی کیلئے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی مصالحتی کوششوں سے آگاہ کریگا۔
پاکستان کی ان کوششوں پر کانفرنس میں زیربحث آنے کا امکان ہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔