کاش بائیڈن بیان دینے سے قبل ترک شہدا کے گھر بھی جاتے:ترک وزیراعظم
انقرہ(صباح نیوز)ترک وزیراعظم احمد اود اوغلہ نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے پی کے کے اور پی وائی ڈی کو ایک ہی زمرے میں رکھنے کی نفی کی تھی۔جرمنی سے واپسی پر انہوں نے طیارے میں بعض سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی وائی ڈی داعش کے خلاف اگر مزاحمت دکھا رہی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دہشت گرد تنظیم نہیں ہے ۔گزشتہ روز استنبول پہنچنے والے امریکی نائب صدر بائیڈن نے بعض ترک ارکان اسمبلی سے کہا تھا کہ پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے یہ قبول ہے لیکن جہاں تک پی وائی ڈی کا معاملہ ہے اسے پی کے کے کی صف میں شامل کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ترک وزیراعظم نے جو بائیڈن کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کاش بائیڈن ترک شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کا شوق فرماتے تو بہتر ہوتا۔باور رہے کہ جو بائیڈن نے سیاسی نظریات میں مماثلت کے حامی اور اسد نواز اخباری نمائندوں سے استنبول میں ملاقات کی تھی جس پر کافی اعتراضات ہوئے تھے۔ترکی کے مشہور اور اہم کالم نگاروں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بائڈن نے صرف مشترکہ سیاسی نظریات کی حامی شخصیات اور منتخب شدہ اخباری نمائندوں سے ملاقات کرتیہوئے ترک ذرائع ابلاغ کو کسی خاطر میں نہ لانے کا مظاہرہ کیا ہے۔