کراچی : بیوی کو فروخت اور بچوں کو اغوا کرنیوالے شخص کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے، خواتین کی بیرون ملک سمگلنگ کے دھندے کا بھی کھوج لگائے گی
کراچی (صباح نیوز) پیر آباد میں اپنے بچوں کو اغوا اور بیوی کو فروخت کرنیوالے شخص کے معاملے کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کردی گئی جو خواتین کی بیرون ملک سمگلنگ کے دھندے کا بھی کھوج لگائیگی۔ سعید نامی شخص نے اپنی بیوی کو بیرون ملک فروخت اور پھر رقم کے لئے اپنے ہی بچوں کو یرغمال بنا کر بیوی سے پیسے طلب کئے تھے۔