بلاول عوامی لیڈر بننا چاہتے ہیں تو انہیں گلیوں میں جا کر سیاست کرنا ہو گی: ناہید خان، صفدر عباسی
کراچی (این این آئی) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی پولیٹکل سیکرٹری ناہید خان اور پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری عوامی لیڈر بننا چاہتے ہیں تو انہیں جہازوں اور گاڑیوں سے اتر کے گلیوں میں جا کر سیاست کرنا ہو گی۔ بلاول بھٹو بے نظیر کا بیٹا اور ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بن کر دکھائیں، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو راہیں کٹھن ہوں گی۔